امریکا نے افغان حکومت کی کمزوریوں کا اعتراف کرلیا۔
امریکا نے افغان حکومت کی کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جون کربی نے کہا ہے کہ طالبان پہلے سے زیادہ علاقوں پرقبضہ کر رہے ہیں، اس وقت افغانوں کو آگے بڑھ کر اپنے ملک کا دفاع کرنا ہو گا، ان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کےساتھ مسئلے کے حل پر بات چیت جاری ہے۔