متحدہ عرب امارات کے اسرائیل میں سفارتخانے کا افتتاح بدھ ہوگا
اسرائیل کے مرکز تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح بدھ کے روز ہوگا، تقریب میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرٹزوگ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات بدھ کے روز اسرائیل کے مرکز میں اپنے سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح کررہا ہے،اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے میں ہونے والی تقریب میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرٹزوگ کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ تل ابیب کا سفارتی مشن رواں سال کے آغاز سے کام کر رہا ہے جس کا باضابطہ افتتاح اسرائیلی وزیر خارجہ " یائیرلاپیڈ" نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات ان عرب ملکوں شامل ہے جنہوں نے اسرائیلی کے ساتھ باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔ تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی افتتاحی تقریب ایک ایسے وقت پر منعقد کی جارہی ہے کہ جب تل ابیب میں متعین ابوظہبی کے سفیر "محمد الخواجہ" یکم مارچ سے سفارتی منصب پر کام کررہے ہیں۔ مغربی ایشیا کے امور کے ماہرین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان خفیہ تعلقات برسوں سے رہے ہیں، سفارت خانے کا افتتاح کرکے ان تعلقات کو عیاں کیا جارہا ہے۔