شہریوں کی بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر دروازے پر دستک دے رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
شہریوں کی بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر دروازے پر دستک دے رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ا یس او پیز پر عملدرآمد نہ کئے جانے کے باعث کورونا کیسوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ویکسینیشن کرائیں اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں۔ پابندیوں سے بچنا ہے تو ہر صورت ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ احتیاط نہ کی گئی تو سمارٹ لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔عثمان بزدار