موسم کی خرابی، وزیراعظم کا دورہ لاہور منسوخ، ویڈیو لنک پر اجلاسوں کی صدارت
اسلام آبا:-وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ عمران خان نے شیڈول اجلاسوں کی ویڈیو لنک پر اسلام آباد سے صدارت کی۔وزیراعظم نے پیر کے روز ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچنا تھا تاہم عمران خان خراب موسم کے باعث لاہور نہ جاسکے، جس پر وزیر اعظم نے ویڈیو لنک پر اسلام آباد سے اجلاسوں کی صدارت کی، اجلاسوں کے شرکا لاہور سے ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حضرت داتا گنج بخش کے مزار کے جامع ڈویلپمنٹ و مینجمنٹ منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بادشاہی مسجد، پنجاب میں دیگر مزارات کے تحفظ اور بحالی و آرائش کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِاعلی پنجاب، صوبائی وزیر اوقاف، صوبائی وزیرِ خزانہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں واقع مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں، مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ان مقامات کی بحالی و تحفظ انتہائی اہم ہے۔