مریم صفدر کے ابو نواز شریف اور مودی کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں ہے : وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر کے ابو نواز شریف اور مودی کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں ہے۔کرپشن کا پیسہ بچانے لیے نواز شریف الطاف حسین 2 بنے ہوئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے پکڑے جانے پر انکی زبان بند ہوتی ہے۔مودی کے حلف پر جاتے ہیں تو مودی کو خوش کرنے کے لئے کشمیری حریت لیڈرز کو نہیں ملتے اور بھارتی اداکاروں کو ملتے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر سند یافتہ جھوٹی ہے۔ پوری قوم جانتی ہے نواز شریف کا بیانیہ اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا ہے۔ منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس انکی پہچان ہیں۔