وزیراعلیٰ پنجاب صوبے بھر میں صفائی کے جامع انتظامات کرنے پرمیونسپل انتظامیہ کو سراہا
پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے عید کی چھٹیوں کے دوران صوبے بھرمیں صفائی کے جامع انتظامات کرنے اورآلائشوں اورٹھوس فضلے کوبروقت ٹھکانے لگانے پرپوری میونسپل انتظامیہ کو سراہاہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ صفائی کے یہ انتظامات اچھے نظم ونسق کامنہ بولتاثبوت ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ یہ صاف ستھرابھی رہے گا