قاتلانہ حملے میں ہلاک جاپان کے سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں
گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے کی آخری رسومات آج ادا کر دی گئیں۔شنزو ابےکی آخری رسومات میں ان کی اہلیہ، خاندان کے قریبی اراکین ، جاپان کے موجودہ وزیر اعظم فومیو کیشیدا اور سینیئیر پارٹی اراکین نے شرکت کی۔شنزو ابےکے جنازے میں سیاہ لباس میں ملبوس ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ٹوکیو کے مرکز میں Zojoji ٹیمپل کے سامنے ان کا جسد خاکی جلوس کی شکل میں پہنچایا گیا۔خیال رہے کہ شنزو ابے کو گزشتہ جمعے کو جاپان کے مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریب سے خطاب کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔