شرکے گٹھ جوڑ کاخاتمہ اب لازم ہے:عمران خان
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بارشوں نےایک مرتبہ پھرسندھ میں زرداری اور خاندان کے 14 سالہ کرپٹ دورِ اقتدار کی حقیقت بےنقاب کردی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے بارش کی وجہ سے کراچی کے ابتر حالات کی جانب ازارہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیسے گورننس کو تباہ کرتی ہے، یہ اس کی کلاسیکی مثال ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو دیا جانے والا پیسہ جعلی اکاؤنٹس کی نذر ہوا یا دبئی کی جائیدادوں میں لگادیاگیا، شرکےاس گٹھ جوڑ کاخاتمہ اب لازم ہے۔