عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی , گیس کی قیمتوں میں بھی کمی
نیویارک: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بلندی کی طرف جا کر نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک امریکی کروڈ آئل کی قیمت 99.66 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی کروڈ آئل کی قیمت 4.26 فیصد کم ہونے کے بعد 99.66 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد برطانوی کروڈ آئل 102.82 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ عالمی سطح پر گیس کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔