وزیراعظم کا تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس ضمن میں وزیراعظم نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ سمری فوری طور پر بھجوائی جائے۔وزیراعظم نے اس حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے۔