تمام ماہی گیر 14جولائی سے لیکر18جولائی تک گہرے سمندر جانے سے گریز کریں : پی ڈی ایم اے بلوچستان
تمام ماہی گیروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے محکمہ ماہی گیری کے ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان و ڈائریکٹر میرین فشریز گوادر/لسبیلہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ مورخہ 14جولائی 2022 سے لیکر 18جولائی 2022 تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مون سون کے تیز ہواؤں،آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔لہذا تمام ماہیگیران کو مطلع وتاکید کی جاتی ہے کہ 14جولائی سے لیکر18جولائی تک گہرے سمندر جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں بمعہ انجن ، جال اور دیگر ماہی آلات کو محفوظ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی نقصانات اور پریشانی دوچار نہ ہوسکیں۔