سنگاپور میں امریکی صدر کی شمالی کوریا کے رہنما سے ون آن ون ملاقات ہوئی،
ملاقات کے دوران تقریباً پینتالیس منٹ تک بات چیت ہوئی،گرم جوشی سے کم اور ٹرمپ کا مصافحہ تاریخی لمحہ بن گیا، ون آن ون ملاقات میں شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا معاملہ سرفہرست رہا،امریکی و شمالی کوریا سربراہان ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی جس میں شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ملاقات کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ سے کہا کہ مل جل کر دونوں ملک تمام مسائل حل کرلیں گے،کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات بڑا اعزازہے،،ہم ساتھ مل کر بڑی کامیابی حاصل کریں گے اور وہ بڑا مسئلہ حل کریں گے، جواب تک حل نہیں ہو سکا،،،مسئلہ حل کرنے کے عزم کے اظہار کے بعد صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر سربراہ شمالی کوریا سے ہاتھ ملایا۔سربراہ شمالی کوریا کم جونگ ان نے جوابی گفتگو میں کہا کہ میں بھی ان معاملات پر یقین رکھتا ہوں،چیلنجز ہوں گے لیکن صدر ٹرمپ کے ساتھ ہم کام جاری رکھیں گے،کم جونگ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس ملاقات کے لیے تمام خدشات اور قیاس آرائیوں کو مسترد کیا، مجھےیقین ہے کہ یہ ملاقات امن کے لیے بہت مفید رہے گی،امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کی ملاقات سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا میں واقع کپیلا ہوٹل میں ہوئی۔