بھارت: گیس سلینڈرپھٹنے سے 6 افراد ہلاک
بھارت میں ایک تقریب کے دوران گیس سلینڈر پھٹنے سے 6 فراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے قصبہ رانی کی سرائے میں منعقدہ تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے گھر میں کھانا تیارکیا جارہا تھا کہ گیس سلینڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ مین لے لیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد خوف کے باعث ایک کمرے میں جمع ہو گئی جس سے دھوئیں اور دم گھٹنے سے متعدد افراد بے ہوش ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ضلعی ہسپتال ممنتقل کیا جہاں 2 بچیاں اور 4 خواتین دم توڑ گئیں، زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔