نیب انہیں کے خلاف کارروائی کرتی ہے جن کے خلاف شکایت ہو: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیب صرف ان کے خلاف کیس بناتا ہے جن کے کالے کرتوت ہوں، جو کرپشن میں ملوث ہوں، نیب کا کیس بنانے کا ایک طریقہ کار ہے، صرف اسی کے خلاف کارروائی ہوتی ہے جس کے خلاف کوئی شکایت ہو،نیب کا حکومت کا کسی مخصوص جماعت، اپوزیشن یا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیب صرف ان افرادکے خلاف کیس بناتا ہے جو کرپشن میں ملوث ہوں اور پبلک آفس ہولڈر ہوں، جو تین تین بار وزیراعظم اور وزیر اعلی رہے ہوں، نیب کا کیس بنانے کا ایک طریقہ کار ہے، صرف اسی کو ہی بلایا جاتا ہے جس کے خلاف کوئی شکایت ہوتی ہے،کسی مس کنڈکٹ کا مرتکب ہو یا اس نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو، عوامی و قومی مفاد کے خلاف کام کیا ہو لہذا اس کا کسی جماعت، اپوزیشن یا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ہے.