سعودی فضائیہ نے حوثیوں کی طرف سے بھیجے گئے2 ڈرون طیارے مار گرائے
سعودی عرب کی فضائیہ نے آج سرحدی شہرKhamis Mushait کی جانب حوثیوں کی طرف سے بھیجے جانے والے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔ یمن میں جاری جنگ میں شریک سعودی زیر قیادت فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اس بات کی تصدیق کی کہ سکیورٹی فورسز نے دو ڈرون اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردئیے۔ سعودی عرب میں حالیہ ہفتوں کے دوران حوثیوں کی طرف سے ڈرون حملوں کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے جن کا ہدف سرحدی شہر تھے۔