گوجرانوالہ: 11 سالہ بچے کی لاش برآمد
گوجرانوالہ میں کھیتوں کے قریب سے گیارہ سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں گھمن والا میں کھیتوں کے قریب سے گیارہ سالہ زوہیب کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ بچے کو تیز دھار آلے سے شہ رگ کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔زوہیب گذشتہ روز سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے یا نہیں