افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء ملک میں پائیدار امن پر منحصر ہے:خلیل زاد
افغانستان کے بارے میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء ملک میں پائیدار امن پر منحصر ہے۔انہوں نے صوبہ بلخ میں افغان سیاستدانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مکمل قیام امن کی صورت میں امریکی فوج وہاں سے انخلاء کے لئے تیار ہے۔