طوفان وایو کے باعث کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان

بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان وایو کے باعث سندھ کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان وایو کراچی کے مزید قریب پہنچ گیا ہے طوفان کے باعث سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ طوفان کراچی کے جنوب سے 700 کلومیٹردوری پرموجود ہے، لیکن پاکستانی کی ساحلی پٹی کو طوفان سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے، البتہ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں طوفان کے باعث تیز بارش اورآندھی کا امکان ہے جبکہ شہر قائد میں آئندہ تین روز تک ہیٹ ویو کی لہر محسوس کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت میں آج بھی کمی نہ آئی جہاں درجہ 39 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے اور آج معمول سے کم ہوائیں چلی رہی ہیں جس کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے