آصف زرداری کیخلاف ایک اور ریفرنس تیار
سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کرلیا ۔نیب کے مطابق آصف زرداری کیخلاف پارک لین اینڈ پیراتھینن کا ضمنی ریفرنس تیار کرلیا گیا اور نیب ایگزیکٹو بورڈ 48 گھنٹوں میں ضمنی ریفرنس کی منظوری دے گا۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔