سویلین قیادت گرفتار، ریاست کی ترجیح جمہوری قوتوں کی آواز دبانا ہے۔ بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سویلین قیادت گرفتار ہے، ریاست کی واضح ترجیح جمہوری قوتوں کی آواز دبانا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ سو یلین جمہوری قیادت گرفتار ہے جبکہ کالعدم تنظیمیں ،گڈ طالبان اوردہشت گردوں کے سہولت کار وزیر دندناتے پھررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مسلسل دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔