حکومت نے بجٹ کا بڑا حصہ پسماندہ طبقوں کے تحفظ کیلئے مختص کیا ہے، تجزیہ کار
تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ کا ایک بڑا حصہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے تحفظ کیلئے مختص کیا ہے۔معرف تجزیہ کاروں نےخبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس محصولات سے حکومت بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کے قابل ہوجاتی ہے اور وزیراعظم نے قوم کو یقین دلایا ہے کہ ٹیکس سے جمع ہونے والی رقوم کو صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کو قرضوں کی باریک بینی سے تحقیقات کرنی چاہیے اور نتائج عوام کے سامنے لانے چاہیں۔