وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہو گا
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہو گا،وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہو گا،وفاقی کابینہ خصوصی اجلاس میں بجٹ کی حتمی منظوری دے گی۔اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور حماد اظہر کابینہ کو بریفنگ دیں گے،کابینہ اراکین کو مجموعی اخراجات، محصولات، خسارہ اور کورونا ریلیف پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں امپورٹ، ایکسپورٹ، قرضے، دفاعی اور تعلیمی بجٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی،جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا فیصلہ بھی اجلاس میں کیا جائے گا۔