پاکستان وینٹی لیٹرز کی تیاری میں جلدخودکفیل ہوجائے گا:فوادچوہدری
سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ پاکستان وینٹی لیٹرز کی تیاری میں جلدخودکفیل ہوجائے گا۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کی تشخیص کے لئے کٹس ایک ہفتے میں ملک میں تیار کی گئیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان سمیت بہت سے ملکوں نے اپنے عوام خصوصاً یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی سہولت کے لئے لاک ڈائون میں نرمی کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے عام آدمی کومعاشی طورپرمستحکم بنانے کے لئے احساس پروگرام کی شکل میں بڑے معاشی امدادی پیکج کااعلان کیا۔