وفاقی حکومت آج قومی اسمبلی میں مالی سال 21-2020 کا بجٹ پیش کرےگی
وفاقی حکومت مالی سال 21-2020 کا 7 ہزار 600 ارب روپے مالیت کا بجٹ آج پیش کرے گی۔بجٹ خسارہ 3400 ارب سے زائد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مالی سالی کا بجٹ آج پیش کرے گی، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 650 ارب روپے رکھنے تجویز ہے، شرح نمو کا ہدف 2.3 فیصد رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔وفاقی وزارتیں اور محکمے 536 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کریں گے، وفاقی وزارتوں کو 370 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا، ایوی ایشن ڈویژن کو ایک ارب 30 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا، سرمایہ کاری بورڈ کو 80 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا، کابینہ ڈویژن کو 37 ارب 52 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا، موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 5 ارب روپے مختص، کامرس ڈویژن کو 10 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ علاوہ ازیں وزارت تعلیم و تربیت کو 4 ارب 51 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا، وزارت خزانہ ترقیاتی کاموں پر 50 ارب 47 کروڑ روپے خرچ کرے گی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 29 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا، ہاؤسنگ و تعمیرات کے لیے 2 ارب 67 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا، وزارت انسانی حقوق کو ترقیاتی بجٹ کی مد میں 25 کروڑ روپے ملیں گے، وزارت صنعت و پیداوار 80 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ کرے گی، وزارت اطلاعات کا ترقیاتی بجٹ 30 کروڑ روپے ہوگا، وزارت آئی ٹی 6 ارب 38 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں پرخرچ کرے گی، بین الصوبائی رابطہ کے لیے 34 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ہو گا۔ وزارت داخلہ کا ترقیاتی بجٹ 13 ارب 70 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے ،امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 44 ارب 85 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ تجویز، وزارت قانون و انصاف کے لیے ڈیڑھ ارب کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے ، امور جہازرانی اور میری ٹائم کے لیے2 ارب 23 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے، وزارت انسداد منشیات کے لیے 5 کروڑ 38 لاکھ ، وزارت غذائی تحفظ کے لیے 12 ارب ،نیشنل ہیلتھ سروسز کے لیے 14 ارب روپے ،قومی ورثہ و ثقافت کے لیے 4 کروڑ 78 لاکھ ،پٹرولیم ڈویژن کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ تاہم منصوبہ بندی ڈویژن کے لیے 5 ارب 48 کروڑ روپے،سماجی تحفظ کے لیے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے ،ریلوے کے لیے 24 ارب روپے ،مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے 6 کروڑ 18 روپے،سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 4 ارب 40 کروڑ روپے ،آبی وسائل کے لیے 75 ارب 80 کروڑ روپے ،این ایچ اے کے لیے 110 ارب 30 کروڑ روپے ،پیپکو کے لیے 35 ارب روپے سے زائد ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے گا۔دیگر متفرق ترقیاتی پروگراموں کے لیے 20 ارب روپے مختص۔