ٹڈی دل کے بعد فصلوں پر چمگادڑوں کے حملے بھی شروع ،غذائی قلت کا خدشہ
کورونا وائرس اور ٹڈی دل کیساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں فصلوں پر چمگادڑوں کے حملے غذائی قلت کا موجب بن سکتے ہیں۔ ملک بھر کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے بعد چمگادڑوں کے حملے بھی شروع ہوگئے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے زراعت پہلے ہی مشکلات میں گھیری ہے رہی سہی کسر ٹڈی دل اور چمگادڑوں کے حملوں نے پوری کرنا شروع کردی جس سے کاشتکار سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے اس کی وجہ سے آنیوالے دنوں میں پاکستان کو غذائی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے حکومت ہر ممکن ان کو مارنے کی کوشش میں مصروف ہے مگر اس کے خاطر خواہ نتائج کاشتکاروں کے مطابق سامنے نہیں آرہے کئی اضلاع میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس سے کاشتکار پریشان میں مبتلا ہیں۔