عدالتی احکامات کے باوجود 70روپے فی کلو چینی دستیاب نہ ہو سکی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود شہر بھر میں کسی بھی جگہ 70 روپے کلو چینی دستیاب نہ تھی مختلف مقامات پر چینی کے ریٹ مختلف تھے کئی مقامات پر چینی 80 روپے کلو اور کہیں پر 85 روپے کلو میں فروخت ہوتی رہی لاک ڈائون کا آخری دن ہونے کی وجہ سے جمعہ کے روز بھی بازاروں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا تاہم دیہی علاقوں کیساتھ ساتھ شہری علاقوں میں جمعہ کی نماز سے قبل تک بے پناہ رش تھا جمعہ کی نماز کے بعد اس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔