بحریہ سربراہ نے ملک کے سمندری دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہا
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اسلام آباد میں فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو سے ملاقات کی ۔پاک بحریہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں افواج کے سربراہان نے موجودہ تعاون کو مربوط بنانے اور اس میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا ۔فضائیہ کے سربراہ نے حالیہ برسوں کے دوران پاک بحریہ کی طرف سے شروع کئے گئے اُن منصوبوں کی تعریف کی جنہوں نے اسے ایک مضبوط بحری قوت میں تبدیل کر دیا ہے۔بحریہ کے سربراہ نے ملک کے سمندری دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہا۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیر غور آئے۔