انٹرنیٹ ڈیٹا،موبائل فون کالز پر ٹیکس کی تجویز پر وزیراعظم کا حکم آ گیا
انٹرنیٹ ڈیٹا،موبائل فون کالز پر ٹیکس کی تجویز پر وزیراعظم کا حکم آ گیا وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹس انڈسٹری کیلئے خام مال پر ٹیرف کم کیا گیا ہے، انڈسٹریل سیکٹر کیلئے بجلی کے پیک آور ختم کر دیئے گئے ہیں، آٹو انڈسٹری اس وقت آدھی کپیسٹی پر کام کر رہی ہے، گلوبل ویلیو چین میں اپنے آٹو سیکٹر کو لانا ہے،اسپیشل اکنامک زون میں ٹرن اوور ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے،پلوں اور سڑکوں سے زیادہ اہم انڈسٹریل زون بنانا ہے ،سو ارب کے ری فنڈز ایکسپورٹرز کو گزشتہ سال دیئے گئے،اسمال اینڈ میڈیم ٹرم انٹرپرائسز کی تعداد 50 لاکھ ہیں،انڈسٹریل سیکٹر میں ہم انجنیئرنگ سیکٹر پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا،موبائل فون کالز اور ایس ایم ایس مہنگے نہیں ہوں گے ،وزیراعظم نے انٹرنیٹ ڈیٹا،موبائل فون کالز پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی ،بجٹ میں 3 منٹ سے زائد فی کال پر ایک روپیہ ٹیکس کی تجویز تھی،ایک جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا پر 5 روپے اور ایس ایم ایس پر 10پیسے ٹیکس کی تجویز تھی ہمیں ہول سیل مارکیٹس بڑھانی ہوں گی،ایف بی آر میں اصلاحات کریں گے، ایف بی آر کو ٹھیک کر دیں گے،