صومالیہ میں فوجی کارروائی کے دوران 10عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ۔
صومالیہ میں فوجی کارروائی کے دوران 10عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان احمد محمد نے میڈیا کو بتایا کہ صومالیہ کے وسطی خطے ہیران کے قصبے بولی بردے میں ایک فوجی کارروائی کے دوران10عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ فوج نے عوام کی جانب سے موصول ہونیوالی خفیہ اطلاعات پر متاثرہ قصبے میں آپریشن کیا جس کے دوران بولی بردے میں عسکریت پسندوں کا آپریشن انچارج عبدالقادر فیڈو بھی اپنے 2دیگر ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کاروائی کے دوران متعدد زخمی عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن فوج کا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔