پنجاب کا بجٹ کتنا ہوگا؟ تفصیلات جاری
لاہور: پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 ہزار 600 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کے لیے 560 ارب روپے رکھنے، جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈھائی سو ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں صحت و تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں ڈیڑھ گنا اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے لیے 60 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ کرونا متاثر کاروباری صنعت کو چھوٹ دینے کے لیے 50 ارب کے پیکج کی تجویز دی گئی ہے۔