آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: خورشید شاہ کے صاحبزادے فرخ شاہ نے سرینڈر کردیا، جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
پاکستان پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے ریفرنس میں نامزد ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسیمبلی سید فرخ شاہ کو نیب سکھر نے حراست میں لے لیا۔فرخ شاہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر سکھر کی سیشن کورٹ میں سرینڈر کیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ پر دائر ریفرنس میں فرخ شاہ بھی نامزد ہیں۔ فرخ شاہ نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں نیب کے آگے سرینڈر کرنے کا حکم دیا جس پر فرخ شاہ نے ہفتے کے روز ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ میں تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سرینڈر کیا۔