پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
میچ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا پاکستان نے پہلے دو میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا تاہم دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا جو کہ کرکٹ شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا- ہوا کچھ یوں کہ 276 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کی 29 ویں اوور میں اچانک امپائر کی جانب سے مہمان ٹیم کو 5 رنزپنالٹی میں دیئےگئ پاکستا ن کو 5 رنز کا نقصان اس لئےاٹھانا پڑا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےقوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا تاہم بابر کی غیر قانونی فلیڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں مل گئے-