آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سی ایم ایچ چودہ سالہ علیشبہ عابد کے علاج کے اخراجات اپنے ذمے لے لئے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج چودہ سالہ علیشبہ عابد کے علاج کے اخراجات اپنے ذمے لے لئے۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے علیشبہ عابد کے علاج کے اخراجات اپنے ذمے لینے پر بچی کے والد عابد حسین نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاج کے تمام اخراجات آرمی چیف نے ادا کردیئے ہیں۔مدد کرنے پر آرمی چیف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔علیشبہ کے والدعابد حسین کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 1سال سے علیشبہ کی بیماری کا علاج کرانے کے لئے فنڈز کی کوشش کررہا تھا۔آرمی چیف نے علاج کے تمام اخراجات ادا کردیئے ہیں۔