وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل ہوگا، نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل ہوگا، نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی
لاہور12جون:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل ہوگا۔اجلاس میں نئے مالی سال2022-23 کے بجٹ کی
تجاویز پر غور کیا جا ئے گا۔صوبائی کابینہ مالی سال2022-23کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔کابینہ اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2021-22کی بھی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں نئے مالی سال کے مالیاتی بل اور مالی سال2021-22 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شرکت کریں گے۔