تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ حسن علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔