کالعدم ٹی ٹی پی، ٹی ٹی آئی سے متعلق پیشرفت، معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کیلئے کمیٹی تشکیل

وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی آئی) اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق حالیہ پیشرفت کے معاملے کو کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور دہشت گردی کے معاملات پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔وزیر خارجہ کی ہدایت پر بننے والی تین رکنی کمیٹی میں شیری رحمٰن، فرحت اللہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں کمیٹی کے قیام کی تصدیق بھی کی گئی۔