آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ:بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن آسٹریلیا نے جیت لیا، فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دی۔ آسٹریلیا کے 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 234 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔ویرات کوہلی محض 49 اور راجنکیارہانے 46 رنز بنا سکے، آسٹریلیا کے نیتھن لائن نے 4 اور سکاٹ بولیند نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ بھارت کو 2021 میں بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس وقت نیوزی لینڈ نے بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں حکمرانی کا خواب چکنا چور کیا تھا۔