جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شر پسند کی شناخت
9 مئی کو ہونے والے جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور ملزم کی شناخت ہوگئی۔ملزم کی شناخت راجہ دانش وحید کے نام سے ہوئی جو راولپنڈی کا رہائشی ہے، سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق ملزم راجہ دانش لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اکساتا رہا اور مونوگرام کو توڑ کر جی ایچ کیو میں داخل ہو گیا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پتھرائو اور پٹرول بم پھینکنے میں بھی صف اول میں رہا۔ملزم راجہ دانش وحید کی شناحت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔