آسٹریلیا:بس حادثے کا شکار ،10افراد ہلاک ،20زخمی

آسٹریلیا کی ہنٹر ویلی میں بس حادثے میں 10 افرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو سائوتھ ویلز میں مسافر شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ پر حادثہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق 58 سالہ بس ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں، اسے حراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کردی گئی۔آسٹریلوی پولیس نے کہا کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم نے شادی کے موقع پر بس کو حادثہ پیش آنے پر مرنے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔