جب بھی اقتدارسے اترتے ہیں شہبازشریف اورزرداری بیمارہوجاتے ہیں۔ شیخ رشید احمد کا ٹوئٹ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ بریانی والی جلسیاں بے نتیجہ ثابت ہوں گی ،آٹادال چینی بجلی گیس کابل لوگ دیکھ سکتے ہیں خریدنہیں سکتے۔ یہ 9مئی کے واقعے کو بیانیہ بناکےالیکشن کی طرف جائیں گے۔ اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ9مئی کے واقعے کو بیانیہ بناکے الیکشن کی طرف جائیں گے ،جب بھی اقتدارسے اترتے ہیں شہبازشریف اورزرداری بیمارہوجاتے ہیں ،بجٹ کے اعدادوشمار حقائق کے برعکس ہیں۔ ابھی حقیقی کنگ پارٹی کا فیصلہ نہیں ہوا،پی پی پی کے جال میں کوئی بڑی مچھلی نہیں پھنسی ،تارکین وطن کو ڈرانے دھمکانے سے ترسیلات مزیدکم ہوں گی۔ان کا مزید کہناتھا کہ بھٹوکی دھاندلی پربھی لوگوں نے صوبائی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا،جن کاجینامرنااسلام اورپاکستان کےلئے ہے وہ آخری سانس تک مقابلہ کریں گے، اللہ اورعدلیہ پاکستان کواس سیاسی جہنم سے نکالیں گی ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ بریانی والی جلسیاں بے نتیجہ ثابت ہوں گی آٹادال چینی بجلی گیس کابل لوگ دیکھ سکتے ہیں خرید نہیں سکتے، وزراکہتے ہیں امریکہ مخالف بیانیہ کی وجہ سے آئی ایم ایف کامعاہدہ نہیں ہورہا،وزیراعظم کہتے ہیں اس مہینے میں ہوجائےگا اگر نہ ہوا تو قوم کواعتماد میں لیں گے۔ ان کاکہناتھا کہ وزیرخزانہ کہتے ہیں آئی ایم ایف سیاست کررہاہے اسکی پرواہ نہیں، یہ ملک چلارہے ہیں یاآڑھت منڈی ،عوام کو2وقت کی روٹی نہیں مل رہی وہ حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آرہے
یہ9مئی کے واقعے کو بیانیہ بناکےالیکشن کی طرف جائیں گےجب بھی اقتدارسےاترتےہیں شہبازشریف اورزرداری بیمارہوجاتے ہیں بجٹ کےاعدادوشماردحقائق کےبرعکس ہیں ابھی حقیقی کنگ پارٹی کا فیصلہ نہیں ہواpppکے جال میں کوئی بڑی مچھلی نہیں پھنسی تارکین وطن کو ڈرانےدھمکانےسےترسیلات مزیدکم ہوں گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 12, 2023