عرس سے واپس جانے والی زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے9زائرین جاں بحق ،13زخمی
آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں نیریاں عرس سے واپس جانے والی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق اور 13زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نیریاں سے گوجرانولہ جانے والی بس ناڑ کے مقام سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔کمشنر میرپور چوہدری شوکت نے بتایا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو کا عمل شروع مکمل کرلیا جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو میرپور ڈی ایچ کیو پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 13 زخمی میرپور ہسپتا ل پہنچ چکے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے ۔چوہدری شوکت نے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کے لیے جامعہ کے طلبا کی بڑی تعداد بھی ہسپتا ل آئی ۔ کمشنر میرپور نے کہا کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا لگ رہا ہے۔