نائن زیروکوئی نوگوایریانہیں:الطاف حسین
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نائن زیروکونوگوایریابنایاہی نہیں جاسکتا کیونکہ نائن زیرو کے اطراف ہزاروں مکانات ہیں اوریہ سب 120گزکے مکانات ہیں اورہرگھرمیں الگ خاندان رہتاہے اورایسے علاقے کومکمل طورپر نوگوایریانہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی رینجر کا بیان بھی حقائق پرمبنی نہیں اس سےقبل الطاف حسین نے کہا کہ رینجرز نے خواتین سے بد سلوکی پراحتجاج کرنےوالے کارکن وقاص علی کو گولی کانشانہ بنایا،انکا کہنا تھا کہ سینکڑوں لوگ وقاص علی کے قتل کے گواہ ہیں انکا خون رائیگاں نہیں جائے گا