سینیٹ میں سینتالیس نومنتخب سینیٹرزنے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔
سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونے والے سینیٹرز میں سے سینتالیس نے حلف ٹھایا، پریذائڈنگ آفیسر سینیٹر اسحاق ڈار نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا ،حلف اٹھانے کے بعد اراکین نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے، ن لیگ کی اسلام آباد سے منتخب راحیلہ مگسی نے حلف نہیں اٹھایا جبکہ فاٹا کے4 اراکین کا انتخاب نہیں ہوسکا۔، سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلیےکاغذات نامزدگی کی وصولی اور چانچ پڑتال کے بعد پولنگ ہوگی ، سیکرٹری سینیٹ ریٹرننگ آفیسر ہوں گے۔