دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا: راحیل شریف

Mar 12, 2015 | 20:39

Waqt News
آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اور ائیر چیف طاہر رفیق بٹ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔اس موقع پر دونوں سربراہان کو آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف اور ائیر چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔اس موقعے پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے کامیاب اہداف حاصل کیے ہیں۔دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلائیں گے،ایئرچیف طاہر رفیق بٹ نے فضائی اور زمینی آپریشن میں ہم آہنگی کو قابل ستائش قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی کارروائی کے دوران مطلوبہ اہداف کو ٹارگٹ کرنے میں کامیابی ملی ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے متاثرین کی باعزت واپسی کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔۔جنوبی وزیرستان کے لیے واپسی کا عمل سترہ مارچ اور شمالی وزیرستان کے لیے اکتیس مارچ سے شروع ہو گا۔
مزیدخبریں