مجھ سے منسوب کیا جانے والا نوٹ یقیناً میرا ہے۔ نوٹ کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پرلکھا تھا۔ چوہدی نثار

Mar 12, 2016 | 14:36

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے منسوب کیا جانے والا نوٹ یقیناً میرا ہے۔ نوٹ ملٹری کورٹس پرہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پرلکھا تھا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کے قیام پرآئینی ترمیم کی حمایت سے انکار کیا تھا، اس ڈیڈ لاک کو توڑنے میں آصف علی زرداری نے کردار ادا کیا۔ اس کے بعد پریس کانفرنس میں بھی آصف زرداری کی تعریف کی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ بات خفیہ نہیں کہ یہ نوٹ میرے ہی ہاتھ سے لکھا ہوا ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ اس نوٹ کوآصف زرداری کی فوج مخالف تقریر سےمنسوب کرنا جھوٹ اور بد دیانتی ہے، سب جانتے ہیں آصف زرداری کے فوج مخالف بیان پرمیں نے سب سے پہلے رد عمل دیا۔

مزیدخبریں