راولپنڈی، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سمیت بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، زیریں دیر، مالم جبہ، کالام، مظفر آباد، چترال، بالاکوٹ، گوپس، قصور، اوکاڑہ، اور کاکول میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، آج اور کل کے پی، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، کے پی، فاٹا، کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، بارشوں کے باعث کشمیر، کے پی، فاٹا، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، کے پی، فاٹا، اسلام آباد، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان، کے پی، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ سندھ میں چند مقامات پربارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش کے پی میں ایک سو اٹھائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔