سپینش لالیگا لیگ میں فٹ بال کلب ایلاویز اور ایٹلیٹکو میڈرڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
ایلاویز اور مالاگا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دنوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا، تاہم مہمان ٹیم ایلاویز نے میچ میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی
دوسرے میچ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ اور گراناڈا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں دونوں ٹیموں نے دفاعی حکمت عملی اپنائی، تاہم ایٹلیٹکو میڈرڈ کے اینٹونی گریزمین نے چوراسی ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیاایک اور میچ میں سیویلا کا مقابلہ لیگانس سے تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا