ملک بھر میں دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے آپریشن ردالفساد بھرپور انداز سے جاری
دہشتگردوں کے خلاف گھیرا دن بدن گھیرا تنگ ہونے لگا،،، ملک بھر میں جرائم پیشہ افراد، دہشتگردوں اور ان کے معاونین کے خلاف آپریشن ردالفساد پورے زور سے جاری ہے،،، لاہور ریلوے سٹیشن اور گردنواح میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سات افراد کو گرفتار کرلیا،،، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں،،،
پنجاب میں آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کے تابڑ توڑ چھاپے جاری ہیں،،، ڈیرہ غازی خان، نارووال، صادق آباد، اٹک اور اسلام آباد میں آپریشن کے دوران اسلحہ اور بارودی مواد پکڑا گیا،،، جبکہ افغانیوں سمیت چھبیس سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا،،، گجرات، لالہ موسیٰ اورکھاریاں میں آپریشن کے دوران تیس سے زائد افراد کو گرفتار کیاگیا،،، جن کے قبضے سے کلاشنکوف،پستول اورسیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں،،، بھکر کی تحصیل منکیرہ میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران سترہ افراد کو حراست میں لیا گیا،،، فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اشتہاریوں سمیت بیس افراد کو گرفتار کیا گیا،،، لودھراں میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افرادکی بائیومیٹرک اورگاڑیوں کی موبائل ڈیوائس سےتصدیق کی گئی،،، تئیس مشتبہ افراد بھی دھر لئے گئے ۔۔۔ ادھر نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکا آپریشن کے دوران افغانیوں سے سمیت تینتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔