بلیوں کے مخصوص پاسپورٹس بنائے جاتے ہیں بلکہ ان کا میڈیکل ریکارڈ بھی
دنیا بھر میں سب سے زیادہ روس میں گھروں میں بلیاں پالنے کا رجحان پایا جاتا ہے جہاں ایک تہائی گھروں میں کم از کم ایک بلی ضرور موجود ہے،،، روس میں بلیوں کے حقوق کیلئے باقاعدہ قوانین بھی موجود ہیں ،،، انہیں نہ صرف پاسپورٹ کی سہولت مہیا کی جاتی ہے بلکہ ان کا میڈیکل ریکارڈ بھی رکھا جاتا ہے،،، اگر کوئی شخص اپنے گھر میں بلی رکھنا چاہتا ہے تو اسے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا پڑتا ہے،،، وہ خوش قسمت بلیاں جن کے پاس پاسپورٹ ہوتا ہےروس میں ہر سال بلیوں کی بین الاقوامی نمائش بھی باقاعدگی سے منعقد کرائی جاتی ہے ،،، آج بھی روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں بلیوں کی سالانہ نمائش ہوئی جس میں رشین بلیو، سکاٹش فولڈ، برٹش شارٹ ہیر اور کارنش ریکس سمیت ہزاروں بلیوں کو لایا گیا،،، نمائش میں شرکت کرنے والی سب سے مہنگی بلی کی قیمت 14 لاکھ روبیل ، تقریباً 24 لاکھ پاکستانی روپے تھی۔