ملک بھر میں چھٹی مردم شماری پندرہ مارچ سے شروع

ملک بھر کے 147 میں سے 62 اضلاع میں پہلے اور 85 میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری کی جائے گی،،، لاہور، جھنگ، فیصل آباد بہالپور سمیت پنجاب کے 15 اضلاع کو پہلے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا جبکہ 19 اضلاع میں مردم شماری دوسرے مرحلے میں کی جائے گی۔ کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 8 اضلاع میں پہلے مرحلے میں مردم شماری کی جائے گی جبکہ 21 اضلاع کی باری دوسرے مرحلے میں آئے گی۔ خیبر پختونخوا کے پشاورسمیت 13 اضلاع میں پہلے مرحلے میں مردم شماری ہوگی تاہم 11 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری کی جائے گی۔ صوبہ بلوچستان کے کوئٹہ سمیت 15 اضلاع میں پہلے مرحلے میں مردم شماری ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں 17 اضلاع میں کام مکمل کیا جائے گا۔ 17 سے 27 مارچ تک مردم شماری کے فارم بھرے جائیں گے،، مردم شماری کے دوران پاکستان میں قیام پزیرہرشخص کااندراج ہوگا۔ بے گھر افراد،جھگیوں اور پلوں کے نیچے رہنے والوں کیلئے ایک دن مقرر ہوگا،،، مردم شماری کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،،، ملک بھر میں دو لاکھ سے زائد فوجی اہلکار فرائض انجام دیں گے،،، جن میں سے بیالیس ہزار فوجی شمارکندگان کے ساتھ ڈیوٹی دینگے،حساس علاقوں میں سیکیورٹی حصاربنایاجائےگا، بعض علاقوں میں2اوربعض جگہ6فوجی تعینات ہوں گے۔